6 مئی، 2014، 1:51 PM

گروپ 1+5 اور ایران

نیویارک میں ایران اور گروپ 1+5 کے ماہرین کے درمیان مذاکرات کا آغاز

نیویارک میں ایران اور گروپ 1+5 کے ماہرین کے درمیان مذاکرات کا آغاز

مہر نیوز/ 6 مئی / 2014 ء : نیویارک میں گروپ 1+5 اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان ماہرین کی سطح پر مذاکرات کا آغاز ہوگيا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں گروپ 1+5 اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان ماہرین کی سطح پر مذاکرات کا آغاز ہوگيا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذاکرات منگل اور بدھ دو دنوں تک جاری رہیں گے یہ مذاکرات ماہرین کی سطح پر ہورہے ہیں جبکہ آئندہ ہفتہ 13 مئی کو ویانا میں گروپ 1+5 اور ایران کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات ہوں گے جن میں ایک جامع معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کی جائے گي۔ ایران جنیوا معاہدے کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے اور ایران نے اپنے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں عالمی برادری کو بالکل مطمئن کردیا ہے کیونکہ ایران کے ایٹمی پروگرام میں کسی قسم کا کوئي انحراف نہیں پایا جاتا اور ایران کا ایٹمی پروگرام بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی نگرانی میں جاری ہے جس کے بارے میں امریکہ کی تشویش کو سیاسی تشویش قراردیا جارہا ہے۔

News ID 1835771

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha